کیا رشتہ داروں کو صدقہ فطر دینا جائز ہے؟


سوال نمبر:691
کیا رشتہ داروں کو صدقہ فطر دینا جائز ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2011ء

زمرہ: صدقہ فطر

جواب:

جی ہاں! رشتہ داروں مثلاً بھائی، بہن، چچا، ماموں، خالہ وغیرہ کو صدقہ فطر دینا جائز ہے لیکن اپنی اولاد کو یا ماں باپ، نانا، نانی اور دادا، دادی کو زکوٰۃ اور صدقہ فطر نہیں دے سکتے۔ علاوہ ازیں شوہر بیوی کو یا بیوی شوہر کو بھی صدقہ فطر نہیں دے سکتی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔