استقامت کی انفسی آزمائش کیا ہے؟


سوال نمبر:69
استقامت کی چوتھی آزمائش کیا ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 19 جنوری 2011ء

زمرہ: ایمانیات

جواب:

چوتھی آزمائش ’’الْاَنْفُس‘‘ ہے جو زندگی کے کارزار میں کبھی جانیں ضائع ہونے اور اموات واقع ہونے کی صورت میں اور کبھی جان کو مختلف بیماریوں اور تکلیفوں کے مراحل سے انسان کو گزار کر آزمایا جائے گا۔ اس کو پرکھا جائے گا کہ موت سامنے دیکھ کر وہ زندگی کی تمنا کرتا ہے یا اپنے خالق و مولا کے حضور ملاقات کی آرزو رکھتا ہے۔ اسی طرح نزع اور جان کنی کی حالت بھی آزمائش کی گھڑی ہوتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔