کیا صدقہ فطر یومِ عید سے پہلے دیا جا سکتا ہے؟


سوال نمبر:688
کیا صدقہ فطر یومِ عید سے پہلے رمضان میں دیا جا سکتا ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2011ء

زمرہ: صدقہ فطر

جواب:

جی ہاں! صدقہ فطر یوم عید سے پہلے بھی ادا کیا جاسکتا ہے۔ عید سے ایک دو دن قبل حضرت ابنِ عمر رضی اللہ عنہ سے صدقہ فطر ادا کرنا ثابت ہے۔ نافع بیان کرتے ہیں :

کَانُوْا يُعْطُوْنَ قَبْلَ الْفِطْرِ بِيَوْمٍ أَوْ يَوْمَيْنِ.

 بخاری، الصحيح، کتاب الزکاة، باب صدقه الفطر علی الحر و المملوک، 2 :  549، رقم :  1440

’’وہ (یعنی حضرت ابنِ عمر رضی اللہ عنہ اور بعض دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین) عید الفطر سے ایک یا دو روز قبل فطرانہ ادا کر دیا کرتے تھے۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔