صدقہ فطر کے فوائد کیا ہیں؟


سوال نمبر:680
صدقہ فطر کے فوائد کیا ہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2011ء

زمرہ: صدقہ فطر

جواب:
صدقہ فطر کے مندرجہ ذیل فوائد ہیں :

  1. صدقہ فطر ادا کرنے سے حکم شرعی پر عمل کرنے کا ثواب ملتا ہے۔
  2. صدقہ فطر روزوں کو کمی کوتاہی سے پاک کرنے کا ذریعہ ہے۔
  3. صدقہ فطر دینے سے عید کے دن ناداروں اور مفلسوں کی کفالت ہو جاتی ہے، اسی لئے اس کی ادائیگی کا صحیح وقت عید الفطر سے پہلے ہے۔
    1. واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔