کیا عید کے دن روزہ رکھنا جائز ہے؟


سوال نمبر:672
کیا عید کے دن روزہ رکھنا جائز ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2011ء

زمرہ: روزہ

جواب:
جی نہیں! عیدکے دن روزہ رکھنا جائز نہیں۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :

نَهَی رَسُوْلُ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم عَنْ صِيَامِ يَوْمَيْنِ :  يَوْمِ الْفِطْرِ وَ يَوْمِ الْأَضْحَی.

ابو داؤد، السنن، کتاب الصيام، باب فی صوم العيدين، 2 :  314، رقم :  2417

’’حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو دنوں عید الفطر اور عیدالاضحی کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔