استقامت کی آزمائش افلاس سے کیا مراد ہے؟


سوال نمبر:67
استقامت کی دوسری آزمائش کیا ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 19 جنوری 2011ء

زمرہ: ایمانیات

جواب:

دوسری آزمائش ’’وَالْجُوْع‘‘ ہے یعنی مومنین کو بھوک، غربت اور افلاس سے دو چار کیا جائے گا اور باوجود محنت شاقہ اور تگ و دو کے وہ فاقہ مستی اور افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوں گے۔ یہ اس لیے نہیں کہ معاذ اﷲ، اللہ تعالیٰ کو انسانی ضروریات کا علم نہیں یا اسے اپنے بندے سے کوئی عداوت ہے بلکہ اس کا مدعا تو صرف اپنے بندوں کو آزمانا ہے کہ وہ حالت خوف میں بھی اللہ کے ساتھ اپنا تعلق کس طرح استوار رکھتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔