مسنون اعتکاف ٹوٹنے کے بعد کیا معتکف نفل کی نیت سے اعتکاف جاری رکھ سکتا ہے؟


سوال نمبر:654
مسنون اعتکاف ٹوٹنے کے بعد کیا معتکف نفل کی نیت سے اعتکاف جاری رکھ سکتا ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 14 فروری 2011ء

زمرہ: عبادات

جواب:

:  مسنون اعتکاف ٹوٹنے کے بعد مسجد سے باہر نکلنا ضروری نہیں بلکہ عشرۂ اخیرہ کے بقیہ ایام میںنفل کی نیت سے اعتکاف جاری رکھ سکتا ہے اس طرح مسنون اعتکاف تو نہیں ہوگا مگر نفلی اعتکاف ہو جائے گا۔ لیکن اگر کوئی شخص اعتکاف جاری نہ رکھ سکے تو بھی جائز ہے۔ اور یہ بھی جائز ہے کہ جس دن اعتکاف ٹوٹا ہے اسی دن باہر چلا جائے اور اگلے دن سے بہ نیتِ نفل پھر اعتکاف شروع کر دے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔