جواب:
اگر حیض طلوعِ فجر سے پہلے رک جائے جبکہ وقت اتنا باقی ہے کہ اس میں صرف سحری کھائی جا سکتی ہے تو اس صورت میں غسل کئے بغیر وضو کر کے سحری کھانا پینا جائز ہے۔ سحری سے فراغت کے بعد غسل میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔ علاوہ ازیں ایسی عورت پر طلوعِ فجر سے پہلے روزہ رکھنے کی نیت واجب ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔