جواب:
ماموں کی منکوحہ ممانی کہلاتی ہے۔ ممانی محرماتِ نکاح میں سے نہیں ہے۔ اس لیے ماموں کی وفات یا طلاق و علیحدگی کی صورت میں ممانی کے ساتھ نکاح جائز ہے، بشرطیکہ بیوگی و طلاق کی عدت مکمل ہوگئی ہو اور کسی دوسرے رشتے کی وجہ سے حرمتِ نکاح ثابت نہ ہو رہی ہو۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔