Fatwa Online

کیا ممانی سے نکاح جائز ہے؟

سوال نمبر:6054

السلام علیکم مفتی صاحب! کیا سگی ممانی سے نکاح ہو سکتا ہے؟ ماموں کے نکاح سے پہلے ممانی رشتےدار نہیں تھی۔

سوال پوچھنے والے کا نام: شیخ عبداللہ

  • مقام: حیدرآباد، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 25 اکتوبر 2022ء

موضوع:محرمات نکاح  |  نکاح

جواب:

ماموں کی منکوحہ ممانی کہلاتی ہے۔ ممانی محرماتِ نکاح میں سے نہیں ہے۔ اس لیے ماموں کی وفات یا طلاق و علیحدگی کی صورت میں ممانی کے ساتھ نکاح جائز ہے، بشرطیکہ بیوگی و طلاق کی عدت مکمل ہوگئی ہو اور کسی دوسرے رشتے کی وجہ سے حرمتِ نکاح ثابت نہ ہو رہی ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 20 April, 2024 12:48:33 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/6054/