اذعان نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:6046
السلام علیکم محترم! کیا بچے کا نام اذعان رکھا جا سکتا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔ جزاک اللہ

  • سائل: نعمان احمرمقام: اسلام آباد /پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 24 اکتوبر 2022ء

زمرہ: اسلامی نام

جواب:

اِذْعَان عربی زبان کا لفظ ہے، تہذیب اللغہ میں اس کا معنیٰ یوں بیان ہوا ہے:

الاذعان: الخصوع و الانقیاد.

اذعان کا معنیٰ ہے اطاعت اور فرمانبرداری۔

الازہری، تھذیب اللغۃ، 2: 192، بیروت، دار الاحیاء التراث العربی

اس کے علاوہ لفظ اذعان اعتراف، یقین اور تصدیق وغیرہ کے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ یہ نام رکھنا درست ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری