جواب:
: سال بھر اس طرح روزے رکھنا کہ ایک دن روزہ سے رہے اور ایک دن بلا روزہ، صومِ داؤد کہلاتا ہے۔ یہ حضرت داؤد ں کا روزہ رکھنے کا معمول تھا جیسا کہ حدیث مبارکہ میں حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
إِنَّ أَحَبَّ الصِّيَامِ إِلَی اﷲِ تَعَالٰی صِيَامُ دَاوُدَ، وَکَانَ يَصُوْمُ يَوْماً وَيُفْطِرُ يَوْم.
مسلم، الصحيح، کتاب الصيام، باب النهی عن صوم الدهر۔ . . وبيان تفضيل صوم يوم و إفطار يوم، 2 : 816، رقم : 1159
’’بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک صیامِ داؤد سب سے زیادہ پسند ہیں، وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن بغیر روزہ کے رہتے تھے۔‘‘
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔