نماز قصر کب ادا کی جاتی ہے؟


سوال نمبر:2358
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص سٹڈی یا جاب کے سلسلے میں ہر 2 دن بعد 85 کلو میٹر سے زیادہ کا سفر کرتا ہو۔ یعنی دو دن اپنے اور دو دن شہر سے باہر گزارتا ہو تو وہ شخص اپنے گھر میں کتنی نماز پڑھے گا اور شہر سے باہر کتنی پڑھے گا؟

  • سائل: الطاف شوکتمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 01 جنوری 2013ء

زمرہ: مسافر کی نماز  |  نماز  |  عبادات

جواب:

اگر آپ 85 کلومیٹر سفر کر کے کہیں جاتے ہیں تو وہاں 15 دن سے کم رہنا ہو تو آپ قصر نماز پڑھیں گے۔ جب آپ گھر سے نکلیں گے تو نماز قصر شروع ہو جائے گی۔ اگر اکیلے پڑھو گے تو قصر پڑھو گے اگر جماعت مقیتم امام کروائے تو اس کے پیچھے پوری پڑھنی ہوگی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی