فرض معین اور فرض غیر معین روزے سے کیا مراد ہے؟


سوال نمبر:563
فرض معین اور فرض غیر معین روزے سے کیا مراد ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 11 فروری 2011ء

زمرہ: روزہ  |  عبادات

جواب:

:  رمضان المبارک کے روزے فرض معین ہیں جو سال بھر میں ایک دفعہ ہر عاقل و بالغ مسلمان مرد و عورت پر فرض کئے گئے ہیں جیسا کہ قرآن حکیم میں اﷲ تعالیٰ نے ارشاد فرمای :

يأَيُّهاَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا کُتِبَ عَلَيْکُمُ الصِّيَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَo

 البقرة، 2 :  183

’’اے ایمان والو! تم پر اسی طرح روزے فرض کیے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤo‘‘

رمضان المبارک کے روزے اگر کسی عذر کی وجہ سے یا بلاعذر چھوٹ جائیں تو ان کی قضا کے روزے فرض غیر معین کہلاتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔