لڑکا اگر پہلی شادی کو چھپا کر دوسرا نکاح‌ کرے تو کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:5429
اگر کوئی لڑکا دوسرے نکاح کے وقت نکاح نامے پہ اپنے آپ کو غیرشادی شدہ لکھوئے تو کیا نکاح قائم ہو جائے گا؟ کیا اس سے پہلے نکاح پر کوئی فرق پڑے گا؟

  • سائل: سونیا مدسرمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 27 جون 2019ء

زمرہ: نکاح

جواب:

پہلی شادی کو چھپا کر دوسرا نکاح کرنے والے مرد کا دوسرا نکاح منعقد تو ہو جائے گا اور نکاح نامے پر خود کو غیر شادی شدہ لکھوانے سے پہلا نکاح بھی ختم نہیں ہوگا۔ لیکن یہ عمل جھوٹ، دھوکے اور فراڈ پر مبنی ہونے کی وجہ سے ازدواجی رشتوں کے لیے زہرِ قاتل ہے۔ اس سے رشتوں کی پائیداری ختم ہو سکتی ہے اور قانوناً یہ عمل جرم بھی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری