سوال نمبر:5053
السلام علیکم مفتی صاحب! پوچھنا یہ تھا کہ میں جب روتا ہوں تو منہ میں نمکینی سی آ جاتی ہے، نمکین پانی جیسا اور اس کا اثر شائد حلق تک بھی جاتا ہو، کیا اس کا روزے پر کچھ اثر پڑے گا؟ روزہ ٹوٹے گا تو نہیں؟ جیسے محرم کے دن گزر رہے ہیں تو شہدائے کربلا کا ذکر آنکھوں کو نم کر دیتا ہے۔ میں پریشان ہوں کہ کہیں روزہ ضائع نہ ہو جاتا ہو۔ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔
- سائل: عدنان خانمقام: منگلا بورنگ، ڈیرہ اسماعیل خان
- تاریخ اشاعت: 17 ستمبر 2018ء
جواب:
آنسو محض منہ میں جانے سے روزے پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ فتاویٰ عالمگیری کے فقہاء
کے مطابق آنسو قطرہ در قطرہ منہ میں گئے اور تھوک کے ساتھ نگل لیے تو روزہ فاسد نہیں
ہوگا، لیکن اگر آنسو اتنے زیادہ تھے کہ تھوک پر غالب آگئے اور ان کی نمکینی پورے منہ
میں محسوس ہوئی تو روزہ ٹوٹ گیا۔ اس کی قضاء کی جائے گی۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔