جواب:
شرعی اعتبار سے مسافر وہ شخص ہے جو کم از کم 48 میل (تقریباً سوا 77 کلومیٹر) مسافت کے
ارادے سے اپنے علاقے سے باہر سفر پر روانہ ہو چکا ہو۔ اس پر واجب ہے کہ فقط فرض
نماز میں قصر کرے یعنی چار رکعت فرض والی نماز میں دو فرض پڑھے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔