جواب:
دورانِ نماز اگر کوئی شخص بےہوش ہو جائے تو نماز توڑ کر اس کو جلد از جلد ہسپتال منتقل کیا جائے گا تاکہ اس کی جان بچائی جا سکے۔ خدا تعالیٰ کی نظر میں ایک انسان کی جان بچانا ساری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔ کوشش کی جائے گی کہ کم سے کم نمازی اس سے متاثر ہوں۔ اس دوران اگر نمازیوں کے سامنے سے بھی گزرنا پڑے تو کوئی حرج نہیں، کیونکہ یہ ہنگامی حالت (state of emergency) ہے اور ہنگامی حالات میں کچھ احکام کی رخصت ہوتی ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔