سوال نمبر:1012
اگر دو بندے جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہوں اور تیسرا بندہ آخر میں ملتا ہے جب وہ قعدہ میں ہوں تو کیا تیسرے بندے کو ان کے ساتھ ملنا چاہیے یا نہیں اگر ملنا چاہیے تو وہ امام کی کس طرف بیٹھے گا؟
- سائل: محمد اکرممقام: پاکستان
- تاریخ اشاعت: 31 مئی 2011ء
جواب:
مذکورہ صورت میں مقتدی (تیسرا بندہ) امام کے بائیں جانب بیٹھے گا اور اس کو جماعت کے ساتھ ضرور ملنا چاہیے جماعت کے ثواب سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔