وہ کون سے اعمال ہیں جو نماز کو فاسد کر دیتے ہیں؟


سوال نمبر:462
وہ کون سے اعمال ہیں جو نماز کو فاسد کر دیتے ہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء

زمرہ: نماز  |  عبادات  |  نماز کے مفسدات

جواب:

بعض اعمال کی وجہ سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اور اسے لوٹانا ضروری ہو جاتا ہے انہیں مفسداتِ نماز کہتے ہیں۔ نماز کو فاسد بنانے والے اعمال درج ذیل ہیں :

  1. نماز میں بات چیت کرنا۔
  2. سلام کرنا۔
  3. سلام کا جواب دینا۔
  4. درد اور مصیبت کی وجہ سے آہ و بکا کرنا یا اُف کہنا (لیکن جنت و دوزخ کے ذکر پر رونے سے نماز فاسد نہیں ہوتی)۔
  5. چھینک آنے پر اَلْحَمْدُ ِﷲِ کہنا۔
  6. کسی کی چھینک پر يَرْحَمُکَ اﷲ یا کسی کے جواب میں يَهْدِيْکُمُ اﷲُ کہنا۔
  7. بری خبر پر اِنَّا ﷲِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن پڑھنا۔
  8. اچھی خبر پر اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ کہنا۔
  9. دیکھ کر قرآن پڑھنا۔
  10. کھانا پینا۔
  11. عمل کثیر یعنی ایسا کام کرنا کہ دیکھنے والا یہ گمان کرے کہ وہ نماز میں نہیں ہے۔
  12. نمازی کا اپنے امام کے سوا کسی اور کو لقمہ دینا۔
  13. قہقہہ کے ساتھ ہنسنا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔