جواب:
سیرت نگاروں اور مؤرخین نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی والدہ محترمہ کے بارے میں لکھا ہے کہ:
اُمُّ اِسماعِیلَ هَاجِرُ.
حضرت اسماعیل علیہ السلام کی والدہ کا نام ہاجرہ سلام اللہ علیہا۔
اصل لفظ ’ھاجر‘ ہے جس کو ہاجرہ پڑھا اور لکھا جاتا ہے۔ یہ عبرانی کا اسمِ عَلم مؤنث ہے۔ سیدہ ہاجرہ کو یہ نام دینے کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں: ایک یہ کہ آپ نے مکہ کی طرف ہجرت کی اور دوسری یہ ہے کہ حضرت سارہ علیہا السلام نے آپ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ کیا۔ بہرحال حضرت اسماعیل علیہ السلام کی والدہ محترمہ کا نام ہاجرہ ہے۔
دوسرا لفظ حاجرہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کا معنیٰ ہے ’زمین کا ایسا ٹکڑا جس کے درمیان میں پستی ہو‘۔ صحراء میں حاجیوں کے آرام کرنے کی جگہ کو بھی الحاجرہ کہا جاتا ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔