اگر کسی کو دعائے قنوت یاد نہ ہو تو کیا پڑھے؟


سوال نمبر:443
اگر کسی کو دعائے قنوت یاد نہ ہو تو کیا پڑھے؟

  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء

زمرہ: نماز وتر  |  عبادات

جواب:

اگر کسی کو دعائے قنوت یاد نہ ہو تو اسے چاہیے کہ وہ دعا کو یاد کرے اور جب تک دعائے قنوت یاد نہ ہو تو اس کی جگہ یہ پڑھ لے :

رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّفِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِo

البقرة، 2 : 201

’’اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں (بھی) بھلائی عطا فرما اور آخرت میں (بھی) بھلائی سے نواز اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھo‘‘

اور اگر یہ دعا بھی نہ یاد ہو تو تین مرتبہ اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلَنَا پڑھ لے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔