خواب میں نیولا دیکھنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:4252
السلام علیکم! خواب میں نیوالے دیکھنا کیسا ہے؟ والسلام

  • سائل: مہرینمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 14 جولائی 2017ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

حضرت ابنِ سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیولا‘ چور ہے۔ اگر خواب دیکھنے والے نے خواب میں نیولے کو پکڑا اور اس کو مارا ہے تو اس کی تعبیر ہے کہ وہ چور کو پکڑے گا اور اس پر فتح پائے گا۔ اگر دیکھے کہ اس نیولے کا گوشت کھایا ہے یا اس کے جسم سے کوئی چیز ہاتھ میں آئی ہے تو اس کی تعبیر ہوگی کہ خواب دیکھنے والا چور کو پکڑے گا اور چوری کا مال لے گا۔

نوٹ: آپ نے سوال میں ’نیوالے‘ لکھا تھا، سیاق و سباق سے ہم نے اندازہ لگایا ہے کہ آپ نیولے کے بارے میں پوچھنا چاہ رہے ہیں۔ اگر آپ نیوالے کے بارے میں ہی پوچھنا چاہ رہے ہیں تو سوال مکمل وضاحت کے ساتھ دوبارہ بھیجیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری