دورِ حاضر میں فقہ حنبلی کس علاقے میں رائج ہے؟


سوال نمبر:4134
السلام علیکم مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ امام ابنِ تیمیہ، ابن قیم اور عبدالوھاب نجدی کا اہلِ سنت سے کیا اختلاف ہے؟ کیا یہ سب حنبلی المسلک تھے؟ کیا فقہ حنبلی آج کے دور میں کسی ملک میں مروج ہے؟

  • سائل: چوہدری عابد حسین جٹمقام: یورپ
  • تاریخ اشاعت: 27 فروری 2017ء

زمرہ: فقہ اور اصول فقہ

جواب:

مذکورہ تینوں شخصیات فقہی احکام کی ادائیگی میں امام احمد بن حنبل رحمۃ‌ اللہ علیہ کے مسلک کے پیروکار تھے۔ اہلِ سنت سے ان کے اختلافات اور اس کی وجوہات کا یہاں احاطہ کرنا ممکن نہیں، اس کے بارے میں جاننے کے لیے آپ عقائد پر لکھی ہوئی کتب کا مطالعہ کیجیے۔ دورِ حاضر میں حنبلی فقہ عراق، قطر، شام میں کچھ علاقوں جبکہ سعودی عرب کے اکثر علاقوں میں رائج ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری