کیا وقوعِ طلاق کے لیے مجلسِ طلاق میں‌ بیوی کی موجودگی ضروری ہے؟


سوال نمبر:3984
السلام علیکم! اگر شوہر نے بیوی کی غیرموجودگی میں‌ باقی گھر والوں‌ کے سامنے طلاق دی ہے، تو اس کا کیا حکم ہے؟

  • سائل: محمد سہیل انجممقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 03 اگست 2016ء

زمرہ: طلاق

جواب:

اگر شوہر نے بقائم ہوش و حواس طلاق دی ہے تو طلاق واقع ہو گئی، اس کے لیے بیوی کا سامنے یا مجلسِ‌ طلاق میں موجود ہونا ضروری نہیں۔ جتنی بار شوہر نے طلاق دی ہے اتنی بار واقع ہو گئی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری