سوال نمبر:3943 السلام علیکم! میرا سوال داڑھی سے متعلق ہے۔ میں نے داڑھی رکھنے کا ارادہ کیا ہے، تاہم میری داڑھی کے بال ابھی مکمل طور پر نہیں آئے۔ مجھے کسی نے مشورہ دیا ہے کہ ایک بار داڑھی صاف کرو تو مکمل بال آ جائیں گے۔ کیا میں اس غرض سے داڑھی مونڈ سکتا ہوں؟
وقت کے ساتھ داڑھی کے بال خود مکمل ہوجائیں گے، مونڈنے کی ضرورت نہیں۔ داڑھی رکھنا
واجب ہے اور واجب کا تارک گنہگار ہے۔ اس لیے آپ داڑھی صاف نہ کریں، جتنے بال آئے ہیں
رکھ لیں۔