خواب میں‌ تاروں‌ کا جھرمٹ‌ دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟


سوال نمبر:3867
مفتی صاحب میں نے رات خواب میں دیکھا کہ ستاروں کا ایک جھرمٹ میرے اوپر موجود ہے اور میں نیند کی حالت میں دیکھ رہا ہوں۔ خواب کی تعبیر بتا دیں۔ شکریہ

  • سائل: منظور حسینمقام: ڈیرہ غازی خان
  • تاریخ اشاعت: 15 اپریل 2016ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

حضرت جعفر الصادق رحمۃ اللہ علیہ کا فرمان ہے کہ خواب میں ستاروں کا دیکھنا نو (9) وجہ پر دلیل ہے: صاحبانِ فقہ، علماء، قصاب، خلفاء، وزراء، ویرانہ، خزانہ، لڑاکے لوگ اور طالبِ علم۔ آپ کے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ مذکورہ گروہوں میں سے کسی ایک سے آپ کی ملاقات ہوسکتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری