خواب میں‌ صلوٰۃ‌ و سلام پڑھنے کی کیا تعبیر ہے؟


سوال نمبر:3825
السلام علیکم! مفتی صاحب کچھ عرصہ قبل میں نے خواب میں اپنے گھر میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دیکھا اور میں نے الصلوت والسلام علیک یا رسول اللہ پڑھا تو مجھے جواب میں وعلیکم السلام ملا۔۔اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟ میں نے دوسرے خواب میں پیر نصیر الدین صاحب کو بھی دیکھا ہے اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟ تیسرا خواب یہ ہے کہ رات کو میں مدینہ میں ہوتا ہوں اور مجھے گبند خضراء کا دیدار نصیب ہوا۔ اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟

  • سائل: فہد نواز خانمقام: پشاور
  • تاریخ اشاعت: 01 مارچ 2016ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

آپ کے تینوں خواب باعث برکت ہیں اور آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور صوفیائے کرام باالخصوص پیر نصیرالدین شاہ رحمۃ اللہ علیہ سے آپ کے قلبی تعلق کو قائم رکھے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری