محمد ارحام رضا نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:3798
السلام علیکم! میں اپنے بیٹے کا نام محمد ارحام رضا رکھنا چاہتا ہوں۔ میں‌ نے سنا ہے کہ ارحام نام شرعاً درست نہیں۔ راہنمائی فرما دیں۔

  • سائل: عرفان لطیفمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 17 فروری 2016ء

زمرہ: اسلامی نام

جواب:

اَرحام، رِحم کی جمع ہے جس کے معنیٰ بچہ دانی اور کوکھ کے ہیں۔ رحم مادر کا لفظ معروف ہے جس سے مراد ماں کا پیٹ ہے جہاں پیدائش سے قبل بچے کی نشونماء ہوتی ہے۔ رضا کے معنیٰ مرضی، منشاء اور خوشی کے ہیں۔

ہماری دانست میں آپ محمد ارحام رضا کی بجائے محمد رضا، محمد حسن رضا، محمد علی رضا، محمد احمد رضا جیسے ناموں کا انتخاب کریں جو بامعنیٰ ہوں اور ان میں کوئی ابہام بھی نہ ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری