جس جگہ بچہ پیشاب کردے وہاں‌ نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3784
السلام علیکم! بچے اکثر کارپٹ پر پشاب کر دیتے ہیں۔ خشک ہونے کے بعد اس جگہ جائے نماز بچھا کر نماز پڑھنا جائز ہے؟ یا کارپٹ‌ دھونا پڑے گا؟

  • سائل: امتیاز علیمقام: بہاولپور
  • تاریخ اشاعت: 11 فروری 2016ء

زمرہ: نماز  |  طہارت

جواب:

اگر بچے نے کارپٹ پر پیشاب یا پاخانہ کیا ہے اور نجاست کارپٹ میں جذب ہوگئی ہے تو اس جگہ نماز ادا کرنے کے لیے اسے دھونا ضروری ہے، ورنہ اس جگہ نماز نہیں ہوگی۔ لیکن اگر نجاست کارپٹ میں جذب نہیں ہوئی اور اوپر والی سطح پر ہی رہی ہے تو گیلے کپڑے سے اس جگہ کو اچھی طرح صاف کردیں اور خشک ہونے پر وہاں نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری