اگر کسی شخص کو پاخانے کا بیگ لگا ہوا ہو تو بوقت موت اسکا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3687
السلام علیکم جناب مفتی صاحب! ایک ایسا شخص جس کو پاخانہ کا بیگ لگا ہوا ہے بوقت موت اسکا کیا حکم ہے؟ اُسکو اتارنا چاہیے یا رہنے دینا چاہیے؟ جزاک اللہ خیر

  • سائل: محمد علی قادریمقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 15 اگست 2015ء

زمرہ: طہارت

جواب:

میت کو غسل دیتے وقت اس کے ساتھ لگی پیشاب کی نالی یا بیگ کو الگ کر دیا جائے گا۔ غسل دینے کے بعد اگر میت کے جسم سے کسی غلاظت کا اخراج ہو تو اسے دوبارہ غسل نہیں دیا جائے گا، بلکہ اسے صاف کر دیا جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری