پانی تلاش کیے بغیر تیمم سے نماز ہوگی یا نہیں؟


سوال نمبر:364
پانی تلاش کیے بغیر تیمم سے نماز ہوگی یا نہیں؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: تیمم  |  طہارت

جواب:

تیمم وہاں جائز ہے جہاں چاروں طرف ایک ایک میل تک پانی میسر نہ ہو۔ اگر پانی تلاش کیے بغیر تیمم کر کے نماز پڑھ لی اور بعد میں تلاش پر پانی مل جائے تو اسے چاہیے کہ نماز کو دہرائے، بصورتِ دیگر نماز ہو جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔