جواب:
واقعہ معراج قرآن و حدیث کی صریح نصوص سے ثابت ہے، یہ واقعہ کب پیش آیا؟ اس بارے قطعیت کے ساتھ کہنا مشکل ہے۔ مؤرخین اور اہل سیر اس کی مختلف تاریخیں پیش کرتے ہیں۔ امام ابن حجرعسقلانی نے فتح الباری میں واقعہ معراج کی تاریخ کے حوالے سے دس اقوال نقل کئے ہیں۔ سیرت نگاروں کا عام رجحان یہ ہے کہ ہجرت سے ایک سال یا ڈیڑھ سال پیشتر پیر کے دن، رجب کی ستائیسویں تاریخ کو رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کروائی گئی۔ ابن قتیبہ دینوری، امام رافعی، امام نووی، عبدالغنی مقدسی اور علامہ زرقانی سمیت کثیر علماء و محدیثین نے اسی تاریخ کو قبول کیا ہے۔ ہمارے نزدیک یہی راجح قول ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔