آصف کا کیا مطلب ہے؟


سوال نمبر:3609
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرا نام آصف ہے اور میں‌ اپنے نام کے معنیٰ جاننا چاہتا ہوں۔

  • سائل: محمد آصف چشتیمقام: اِتواہ، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 03 مئی 2015ء

زمرہ: اسلامی نام

جواب:

یہ اسم ’آصِف‘ اور ’آصَف‘ دونوں طرح سے بولا اور پڑھا جاتا ہے، اور یہ دونوں ہی طرح درست ہے۔ یہ لفظ اصلاً عبرانی زبان کا ہے، قرین قیاس ہے کہ عربی زبان کی وساطت سے اردو میں داخل ہوا ہو اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ آصف، حضرت سلیمان علیہ السلام کے ایک لائق فائق وزیر کا نام ہے جو برخیا کے بیٹے تھے۔ مجازاً اس کا معنیٰ ذہین وزیر یا مشیر ہے، اور اردو میں منتظم یا جمع کرنے والے کے معنیٰ میں بھی آتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری