جواب:
ایسا شخص جس کو عذر شرعی ہواس کے لیے حکمِ شریعت یہ ہے کہ وہ ہر نماز کے لیے نماز کے وقت میں تازہ وضو کر کے نماز ادا کرے گا۔ ایک وضو کے ساتھ ایک سے زائد نمازیں نہیں پڑھ سکتا۔ مغرب کی نماز کے لیے وہ غروبِ آفتاب کے وقت وضو کرسکتا ہے، اور اوقاتِ نماز کی موجودگی میں غروبِ آفتاب کا وقت جاننا مشکل نہیں۔ اگر وہ وضو کرتے ہوئے زیادہ دیر لگاتا ہے تو اسے چاہیے کہ جب سورج غروب ہو رہا ہو تو وضو کر لے، تاکہ نمازِ باجماعت میں شامل ہو سکے۔ بقیہ نمازوں میں تو مشکل نہیں تاہم مغرب میں کافی احتیاط کی ضرورت ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔