اسلام میں‌ پیغامِ نکاح بھیجنے کا کیا طریقہ ہے؟


سوال نمبر:3566
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ اسلام میں‌ رشتہ مانگنے کا طریقہ کیا ہے؟ پہلے لڑکے والوں‌ کو جانا چاہیے یا لڑکی والوں‌ کو؟ شکریہ۔ جزاک اللہ

  • سائل: فیروز خانمقام: دہلی، الہند
  • تاریخ اشاعت: 08 اپریل 2015ء

زمرہ: معاشرت  |  نکاح

جواب:

قرآن و حدیث اور سنت میں مقید نہیں کیا گیا کہ کونسا فریق پیغام نکاح بھیج سکتا ہے، اور کس کے لیے ممنوع ہے۔ مگر عرف یہی ہے کہ لڑکا یا اس کے گھر والے لڑکی کے گھر والوں کو پیغامِ نکاح بھیجتے ہیں، اس میں لڑکی کی عزت و تکریم بھی ہے۔ عہد نبوی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسم میں اس کی مثال سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کے رشتہ کے لیے سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کی طرف سے حضرت ابوبکرِ صدیق رضی اللہ عنہ کا رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی طرف پیغامِ نکاح لے جانے کی صورت میں ملتی ہے۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ پہلے لڑکے والے لڑکی کے گھر جائیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری