جواب:
جانور دو طرح کے ہیں:
ماکول اللحم وہ جانور ہیں جن کا گوشت کھانا حلال ہے۔ ان جانوروں کا پیشاب، تھوک اور پسینہ نجاست خفیفہ کہلاتا ہے۔
غیرماکول اللحم وہ جانور ہیں جن کا گوشت کھانا حرام ہے۔ ان جانوروں کا پیشاب، تھوک اور پسینہ نجاست غلیظہ کہلاتا ہے۔
ماکول اللحم اور غیر ماکول اللحم دونوں طرح کے جانوروں کا پاخانہ نجاست غلیظہ ہے۔ نجاست غلیظہ کی مقدار کم ہو خواہ زیادہ اسے پاک کرنا ضروری ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔