السلام علیکم! گزارش یہ ہے کہ کیا ایک ایسا شخص جس کو پاخانے کا بیگ لگا ہوا ہے مسجد میں جا سکتا ہے؟ اُس کے لئے جمعہ، حج اور عمرہ کا کیا حکم ہے؟
جواب:
اگر ایسے مریض سے بو نہیں آتی اور بیگ کی وجہ سے تلویث مسجد کا اندیشہ نہیں تو مسجد میں بھی جا سکتا ہے اور حج و عمرہ بھی ادا کر سکتا ہے۔ اگر صورتِ حال اس کے برعکس یعنی بو آتی ہے یا مسجد میں گندگی پھیلنے کا خطرہ ہے تو یہ شخص گھر میں ہی نماز ادا کرے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔