کیا زانیہ سے نکاح‌ جائز ہے؟


سوال نمبر:3420
کیا زانیہ، جس نے کسی غیرمسلم سے زنا کیا ہو اس سے نکاح جائز ہے؟ اس کے زنا کا علم ہونے پر کیا اسے طلاق دینا لازم ہے؟

  • سائل: ریحان احمدمقام: کلکتہ
  • تاریخ اشاعت: 17 جنوری 2015ء

زمرہ: طلاق  |  محرمات نکاح  |  نکاح

جواب:

زانیہ سے نکاح جائز ہے، خواہ اس نے زنا کسی مسلم سے کیا ہو یا غیر مسلم سے۔ اگر کوئی شخص اس کے ساتھ نکاح کرنا چاہے تو کر سکتا ہے شرعاً ممانعت نہیں ہے۔

خوشگوار ازداجی زندگی کے لیے نکاح سے پہلے لڑکے اور لڑکی کے کردار کی اچھی طرح چھان پھٹک کر لینی چاہیے تاکہ بعد میں علیحدگی کی نوبت نہ آنے پائے۔ اگر شادی کے بعد لڑکے یا لڑکی میں عیب کا علم ہو جائے تو بھی طلاق دینا یا علیحدگی اختیار کرنا لازم نہیں ہے۔ اگر فریقین ایک دوسرے کو معاف کر کے بہتر زندگی گزارنا چاہیں تو شرعاً رکاوٹ نہیں ہے۔ لیکن اگر وہ اکٹھے نہ رہ سکتے ہوں تو علیحدگی اختیار کرنا بھی ان کی مرضی پر موقوف ہے۔ بہرحال طلاق دینا لازم نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی