کیا خواتین مسجد میں نمازِ تسبیح ادا کر سکتی ہیں؟


سوال نمبر:3288
السلام علیکم! میں خواتین کی نمازِ تسبیح کے متعلق پوچھنا چاہتا ہوں۔ کیا خواتین مسجد میں نمازِ تسبیح ادا کر سکتی ہیں؟ کیا باجماعت نماز کی صورت میں سب ایک ہی صف میں کھڑی ہوں گی یا ان میں سے ان کی امام آگے کھڑی ہوگی؟

  • سائل: غلام فریدمقام: سیالکوٹ
  • تاریخ اشاعت: 17 مارچ 2015ء

زمرہ: صلاۃ التسبیح  |  احکامِ نماز برائے خواتین

جواب:

خواتین مسجد میں باجماعت نماز تسبیح ادا کر سکتی ہیں۔ اگر ان کی امامت بھی ایک عورت ہی کر رہی تو وہ آگے بڑھ کر کھڑی نہیں ہوگی، بلکہ صف کے درمیان میں کھڑی ہو گی۔ اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

کیا خواتین مسجد میں باجماعت نماز پنجگانہ ادا کر سکتی ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری