جواب:
شریعت کے مطابق اگر مقتول کے ورثاء اگر قاتل کو معاف کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں، ان کے علاوہ کوئی بھی دوسرا شخص قاتل کو معاف نہیں کر سکتا۔ صدر ہو یا کوئی اور اگر وہ مقتول کے ورثاء کی مرضی کے خلاف قاتل کو معافی دیتا ہے تو یہ اسلامی اصولِ عدل کے منافی ہے۔ صدر کا یہ اختیار شریعت، انصاف اور مساوات کے اصولوں کے خلاف ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔