بیت الخلاء میں جاتے ہوئے اور باہر آتے ہوئے کون سی دعا پڑھنی چاہئے؟


سوال نمبر:317
بیت الخلاء میں جاتے ہوئے اور باہر آتے ہوئے کون سی دعا پڑھنی چاہئے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: عبادات  |  طہارت

جواب:

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو کہتے :

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ.

بخاری، الصحيح، کتاب الوضو، باب ما يقول عند الخلاء، 1 : 66، 142

’’اے اللہ بے شک میں خبیث جنّوں اور خبیث جنّنیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔‘‘

بیت الخلاء سے باہر آتے وقت یہ دعا پڑھنی چاہیے :

اَلْحَمْدُ ِﷲِ الَّذِی أَذْهَبَ عَنِّی الْأَذَی وَعَافَانِیْ.

ابن ماجه، السنن، کتاب الطهارة وسنتها، باب ما يقول اذا خرج من الخلا، 1 : 177، 301

’’تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جس نے مجھ سے تکلیف دور کی اور مجھے عافیت بخشی۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔