جو چیزیں نچوڑنے کے قابل نہ ہوں ان کے پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟


سوال نمبر:314
جو چیزیں نچوڑنے کے قابل نہ ہوں ان کے پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: طہارت  |  عبادات

جواب:

جو چیزیں نچوڑنے کے قابل نہیں جیسے چٹائی، جوتا، برتن وغیرہ اس کو دھو کر چھوڑ دیں، جب پانی ٹپکنا بند ہو جائے تو اسی طرح مزید دو بار دھوئیں، تیسری مرتبہ جب پانی ٹپکنا بند ہو جائے تو وہ چیز پاک ہوگی۔ اسی طرح نازک کپڑا جو نچوڑنے کے قابل نہیں اسے بھی یونہی پاک کیا جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔