کیا دوسری رکعت میں‌ قرات کی جانے والی سورت پہلی رکعت کی سورت سے چھوٹی ہونا ضروری ہے ؟


سوال نمبر:3126
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ: کیا امام کے لیے ضروری ہے کہ وہ دوسری رکعت میں‌ جس سورہ کی قرات کرے وہ پہلی رکعت میں تلاوت کردہ سورت سے چھوٹی ہو ؟

  • سائل: حبیب الرحمنمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 19 اپریل 2014ء

زمرہ: نماز میں قرات  |  نماز کے مستحبات

جواب:

پہلی رکعت میں بڑی سورت اور دوسری میں چھوٹی قرات کرنا مسنون ومستحب ہے۔ دانستہ ایسا نہیں کرنا چاہیے، اگر ہو جائے تو نماز بلاکراہت ہو جاتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی