کیا نماز کے بعد رسول اللہ (ص) کے لیے سلام پڑھا جا سکتا ہے؟


سوال نمبر:3105
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا نماز کے بعد آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے سلام پڑھا جا سکتا ہے؟

  • سائل: عارف حسینمقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2014ء

زمرہ: درود و سلام

جواب:

نماز کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ اللہ تعالی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام بھیجنے کا حکم فرمایا ہے لیکن وقت کی کوئی پابندی نہیں لگائی کہ کس وقت بھیجنا ہے، مطلقا حکم ہے۔ ویسے دیکھا جائے تو ہماری نماز بھی مکمل نہیں ہوتی جب تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام نہ بھیجا جائے۔ لہذا ہر نماز کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام بھیجنا ضروری ہے، جس انداز میں بھی بھیجیں۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں۔
کیا احادیث میں‌ درود ابراہیمی کے علاوہ بھی کوئی درود پاک ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی