کیا جنات انسانی حواس پر حاوی ہو سکتے ہیں؟


سوال نمبر:2952
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا جنات انسانی حواس پر حاوی ہو سکتے ہیں؟

  • سائل: محمد ہارون ارشدمقام: ملتان
  • تاریخ اشاعت: 29 نومبر 2013ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

جنات کا انسانی حواس پر حاوی ہونا ایک اختلافی مسئلہ ہے بعض علماء کہتے ہیں جنات انسان پر حاوی ہو سکتے ہیں بعض کہتے ہیں نہیں۔ اس کی وضاحت علامہ غلام رسول سعیدی صاحب نے شرح صحیح مسلم جلد 7 اور صفحہ 644 سے 650 تک بیان کی ہے آپ وہاں سے بھی پڑھ لیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی