صاحب نصاب کا زکوۃ ادا کرنے کی استطاعت نہ ہونے پر کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:2867
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی عورت کو اس کی شادی میں اس کے ماں باپ کی طرف سے اور سسرال کی طرف سے جو زیورات ملے ہیں ان کی مقدار اتنی ہوتی ہے کہ وہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی مقدار میں آتا ہے اور شوہر کی اتنی آمدنی یا حیثیت نہیں کہ وہ انکی زکوۃ نکال سکے اور بیوی کی کوئی آمدنی کی شکل نہیں تو کیا کرنا چاہیے؟

  • سائل: احترام احمد قریشیمقام: بھوپال
  • تاریخ اشاعت: 16 نومبر 2013ء

زمرہ: زکوۃ

جواب:

زیورات جو عورت کو والدین اور سسرال کی طرف سے ملتے ہیں، وہ اس عورت کی ملکیت ہوتی ہے۔ اگر وہ زیورات ساڑھے سات تولے سونا ہو یا ساڑھے باون تولے چاندی ہو تو اس عورت پر زکوۃ فرض ہو گی، خاوند پر نہیں۔ لہذا عورت اس زیور کو بیچ کر زکوۃ دے یا کسی اور ذریعہ سے دے ا س کا فرض بنتا ہے، اگر نہیں ادا کرے گی تو گنہگار ہو گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی