سوال نمبر:2631
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ تین دن تک بھوکا رہنے کے بعد آدمی اپنی جان بچانے کی خاطر مردہ کتے کا گوشت کھا سکتا ہے تو بیوی سے دوری پر کسی اور عورت سے ناجائز مجامعت کس لیے حرام قرار پاتی ہے جب کہ آدمی کے جنسی ناآسودگی کا شکار ہو کر نفسیاتی پیچیدگیوں کے سبب پاگل بن جانے کے بھی امکانات روشن ہوتے ہیں اور اُس کا پاگل پن لمحہ لمحہ مرتے رہنے ہی کی تو نمائندگی کرتا ہے۔
- سائل: محمد صدیقمقام: انڈیا
- تاریخ اشاعت: 04 جولائی 2013ء
جواب:
کھانا نہ کھانے سے انسان کی جان جا سکتی ہے۔ سوائے کچھ کھانے کے اس کا کوئی حل نہیں
ہوتا، کیونکہ انسان کچھ کھائے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا ہے۔ لیکن شہوت کو مباشرت کیے
بغیر ختم کیا جا سکتا ہے۔ مثلا روزے رکھنے سے شہوت میں کمی پیدا کی جا سکتی ہے۔ لہذا
آپ نے جس کو دلیل بنایا ہے یہ کوئی وزن نہیں رکھتی۔ اگر ایسا کرنا مسئلے کا حل ہوتا تو اس کی شریعت میں ہی اجازت دے دی جاتی۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔