کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟


سوال نمبر:2503
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ڈاکٹر نے مجھے بیٹھ کر نماز پڑھنے کا بولا ہے، جبکہ میں کھڑے ہو کر سارے کام کر سکتا ہوں۔ سارا دن کام بھی کرتا ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ پاؤں کے بل بیٹھنے سے میرے گھٹنے میں درد ہوتا ہے۔ اب آرام ہے مگر مکمل نہیں۔ عرض یہ ہے کر کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کا طریقہ بتا دیں۔ تکبیر، قیام ، رکوع اور سجدہ کیسے کروں؟

  • سائل: ایاز علیمقام: گجرانوالہ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 30 مارچ 2013ء

زمرہ: نماز  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

جیسا کہ آپ نے بتایا آپ سارے کام کھڑے ہو کر کر سکتے ہیں تو پھر آپ رکوع تک تو نماز ادا کرنے میں بھی کوئی مشکل نہیں رکھتے ہونگے، آپ پاؤں کے بل نہیں بیٹھ سکتے اس کا مطلب ہے سجود اور تشہد کا مسئلہ ہے، اس کے لیے آپ کرسی پر بیٹھ جایا کریں۔ گھٹنوں پر ہاتھ رکھ کر تھوڑا سا آگے جھک جایا کریں، سجدہ ہو جائے گا۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
کرسی پر نماز پڑھنےکا درست طریقہ کیا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی