جواب:
1۔ ہاں یہ حدیث مبارکہ ہے امام حاکم نے اس کو امام بخاری اور مسلم رضی اللہ عنہما کی شرائط کے مطابق صحیح الاسناد کہا ہے۔
عن عبد الله بن عمرو رضی الله عنهما قال ياتی علی الناس زمان يجتمعون فی المساجد ليس فيهم مؤمن.
"حضرت عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ لوگوں پر ایسا زمانہ بھی آئے گا کہ وہ مسجدوں میں جمع ہونگے لیکن ان میں سے کوئی بھی مؤمن نہیں ہو گا"۔
حاکم، المستدرک، 4 : 489، دار الکتب العلمية، بيروت
ابن ابی شيبة، المصنف، 6 : 163 - 7 : 505، رقم : 30355 - 37586 مکتبه الرشيد، الرياض
2۔ کربلا والا واقعہ آپ نے جس سے سنا ہے۔ اس سے حوالہ طلب کریں اگر کسی کا خطاب سنا ہے تو اس خطاب کا موضوع، سی ڈی نمبر اور خطیب کا نام بتائیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔